ETV Bharat / state

اسکول کو خالی کرنے کا مطالبہ - نقل و حرکت

احتجاجی طلبا کا مطالبہ ہے کہ ماڈل ہائرسیکنڈری اسکول، رامبن میں انتظامیہ نے کووڈ 19 ہسپتال اور سیمپلنگ سینٹر قائم کیا ہے جس کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

اسکول کو خالی کرنے کا مطالبہ
اسکول کو خالی کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 11:20 AM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پرشد کے طلبا نے ضلع انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم کے افسروں کے خلاف احتجاج کیا۔

اسکول کو خالی کرنے کا مطالبہ

ماڈل ہائرسیکنڈری رامبن کے سینکڑوں طلبا نے اے بی وی پی کے کنوینر انوپ سنگھ کی قیادت میں اسکول سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ضلع انتظامیہ رامبن کے حلاف جم کر نعرہ بازی کی جس کی وجہ سے قصبہ میں داخل ہونے والی رابط سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت قریب ایک گھنٹہ متاثر رہی۔

احتجاجی طلبا کا مطالبہ ہے کہ ماڈل ہائرسیکنڈری اسکول، رامبن میں انتظامیہ نے کووڈ 19 ہسپتال اور سیمپلنگ سینٹر قائم کیا ہے جس کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔

بڈگام میں ایس ایس بی کانسٹیبل اپنے اسلحہ سمیت ڈیوٹی سے لاپتہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کے ضلع افسر اور انتظامیہ سربراہ سے گزراش کرنے کے باوجود اسکول سے اس سینٹر کو منتقل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مجبوراً اس وباؤ کے دوران انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنا پڑا۔

پہاڑی ضلع کے صدر مقام میں قائم واحد اسکول میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے امتحانات ہو رہے ہیں۔ آن لائن کلاسز میں مشکل سے 20 فیصد بچے ہی اس سے فیضیاب ہو رہے ہیں جبکہ بیشتر بچوں کے پاس اسمارٹ سیل فون ہی نہیں ہے۔

انتظامیہ ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے، تحصیلدار رامبن کی یقین دہانی پر طلبا نے دھرنا ختم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.