ETV Bharat / state

'بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح'

بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے شہر سرینگر میں واقع ٹیگور ہال میں ایک تقریب کے دوران حالیہ منعقدہ بی ڈی سی انتخابات میں منتخب چیئر پرسنز کے علاوہ بی جے پی رہنما اور متعدد کارکنان نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Nov 5, 2019, 8:44 PM IST

بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کے منتخب چیئرپرسنز کا کیا گیا والہانہ استقبال

اس موقع پر پارٹی کے سینیئر بی جے پی لیڈر رویندر راینا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں پچھلے 70 سال سے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموریت کو بنیادی سطح تک پہنچایا گیا ہے۔‘‘

اُنہوں نے منتخب کئے گئے چیرپرسنز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی کے سینیئر لیڈر اشوک کول اور سنیل شرما نے بھی پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

وہیں منتخب چیئرپرسنز کا کہنا ہے کہ اُن کے سامنے بجلی، پانی اور سڑک بڑے مسئلے ہیں اور ان سب سے نپٹنے کی وہ پوری کوشش کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سنیل شرما کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کی جانب سے کشمیر کے حالات خراب کرنے کی ہر کوشش ناکامیاب اس لیے ہوئی کیوں کہ اُن کا ساتھ دینے والے رہنما اس وقت قید ہیں۔ وہ سارے لیڈر عوام کو بھڑکانے کا کام کرتے تھے۔‘‘

ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر ان سیاسی لیدڑان کو رہا کر دیا جائے گا لیکن مناسب وقت کا فیصلہ کشمیر کی انتظامیہ کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.