ETV Bharat / state

Temple Collapsed in Jammu جموں کے رنویرشور مندر کی عمارت کا ایک حصہ منہدم - رنویرشور مندر حادثہ

جموں شہر میں واقع 170 سال پرانے رنویرشور مندر کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Temple collapsed in jammu
جموں کے رنویرشور مندر کی عمارت کا ایک حصہ منہدم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 3:53 PM IST

جموں کے رنویرشور مندر کی عمارت کا ایک حصہ منہدم

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر میں منگل کو دوسرے دن بھی موسم خراب رہا ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ دنوں سے ہو رہے بارش کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔ منگل کی صبح جموں کے شہر میں واقع 170 سال پرانے رنویرشور مندر کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن مندر کے مقبرے کے سامنے والے حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ٹیمیں اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ کوئی بھی اس حادثے کی زد میں نہ آئے۔ اس دوران جموں کے میئر راجندر شرما اور دیگر انتظامی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ خراب موسم کے درمیان جائے واقعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ یہ حادثہ دو دنوں سے مسلسل بارش اور مندر کی عمارت بہت پرانی ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ وہاں پر موجود مندر انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔ یہ جموں شہر کے پرانے مندروں میں سے ایک ہے۔ غور طلب ہو کہ آسمانی بجلی گرنے سے مندر کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملبہ ہٹانے کے بعد اس مندر کی دوبارہ مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.