جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے لال چوک میں قائم تاریخی گھنٹہ گھر پر نئے گھڑیاں نصب کی گئی ہیں جس کا آج افتتاح کیا گیا۔
افتتاح سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو نے کیا اور ان کے ہمراہ کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان اور دیگر کارپوریٹر بھی تھے۔
گزشتہ کچھ برسوں سے گھنٹہ گھر پر گھڑیاں غیر فعال تھیں۔اس افتتاحی تقریب کے دوران یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور مقامی گلوکار نے گانے بھی گائے۔
مزید پڑھیں: سرینگر: سخت سکیورٹی کے درمیان یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام
موقع پر درجنوں مقامی لوگوں نے حصہ لیا، چونکہ لال چوک حساس علاقہ ہونے کے سبب سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔