گذشتہ روز جسٹس موہن ایم شانتانا گودار نے اس معاملے کی سماعت ملتوی کر دی تھی اور ساتھ ہی اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ اب اس معاملے کی سماعت جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی نئی نشکیل شدہ بنچ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ پائلٹ نے عمر عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو چلینج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ حکومت نے 6 فروری کو عمر عبداللہ پر پبلک سفیٹی ایکٹ لگایا تھا۔
سارہ پائلٹ نے کہا تھا کہ 'عمر عبداللہ پر پی ایس اے کا اطلاق غیر قانونی ہے اور ان کے آزاد رہنے سے امن و امان کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حکام نے سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) عائد کیا تھا تاکہ انکی مدت نظربندی طویل کی جاسکے۔