جموں و کشمیر پولیس کی ریکروٹمنٹ میں اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی دلچسپی لینے لگی ہیں۔ آر ٹی سی ہمہامہ بڈگام میں آج جموں کشمیر پولیس کی وومن بٹالین کی بحالی کے لیے فیزیکل ٹیسٹ لیا جارہا تھا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے پولیس ریکروٹمنٹ کے لیے فیزیکل ٹیسٹ دینے پہنچی خواتین امیدواروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس میں کام کرنا ان کا شوق ہے اور ساتھ ہی اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی ہے۔ police recruitment in jammu, kashmir
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جس طرح سے موجودہ وقت میں خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور سماج میں جس طرح سے برائیاں بڑھ رہی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے وہ کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے جموں و کشمیر پولیس وومن بارڈر بٹالیئن کے لئے یہ بحالی عمل میں لائی گئی ہے جو یوٹی کے دونوں خطوں کے لئے دو ہزار سے زائد عہدوں پر مشتمل ہے۔