ETV Bharat / state

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا

جموں کشمیر میں تازہ برفباری کے باوجود انتظامی امور کے عہدیدار مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کی کیفیت اور زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے تازہ برف باری کے باوجود بانڈی پورہ کہ دوردراز دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی صورتحال سے واقفیت حاصل کی ۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا
ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 6:22 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ نے اسنو کلیئرنس آپریشن اور ضروری خدمات کی فراہمی کی صورتحال کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع کے کئی دور دراز دیہاتوں کا دورہ کیا۔

ڈی ڈی سی نے بانڈی پورہ کے چونتیمولا ، سملر ، ارین ، باپورہ ، چک ارسلان خان دیہات کا دورہ کیا اور بجلی کی فراہمی کے منظرناموں ، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور صحت عامہ کے مراکز میں دستیاب خدمات کا جائزہ لینے کے علاوہ برف صاف کرنے کے کاموں کا معائنہ کیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا

ڈاکٹر اویس نے لوگوں سے ملاقات کی ۔تاکہ ان دور دراز دیہاتوں کے لوگوں کو ضروری خدمات کی فراہمی کے بارے میں رائے حاصل ہوں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے گذشتہ ہفتے شدید برف باری کے دوران ضروری خدمات کی بحالی میں فیلڈ کے عہدیداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈی سی بانڈی پورہ کو بھی درپیش متعدد امور سے آگاہ کیا اور ان کی شکایات کا جلد ازالہ کرنے کامطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے موسم کی خراب صورتحال کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ تک پہنچنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی ڈی سی نے پانی کی فراہمی اور بجلی کی بحالی کے علاوہ سڑکوں کو جلد صاف کرنے میں فیلڈ عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.