ایس ایس پی ادھم پور راجیو پانڈے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'سوشل میڈیا کی سائٹس جیسے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، وٹس ایپ وغیرہ کی مسلسل اور باریک بین نگرانی کے دوران ہم نے دیکھا کہ "ادھم پور ڈوگری لنک نیوز" نامی ایک نیوز پورٹل نے اپنے فیس بک پیج پر ایک فرضی نیوز اپ لوڈ کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ادھم پور کے اسکان مندر کے نزدیک چار ملی ٹنٹوں کو دیکھا گیا اور انہوں نے ایک جگہ فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے ان میں سے دو ملی ٹںٹوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اس نیوز پورٹل کے چلانے والے کو تلاش کررہی ہے جس نے یہ فرضی نیوز اپ لوڈ کی ہے۔
ایس ایس پی موصوف نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقاتی شروع کی گئی ہں۔
انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں پولیس کو اطلاعات فراہم کریں۔