اس کے علاوہ مزید قبضہ باقی ہے، جس کے لیے کوشش جاری ہے۔
محکمہ روینو نے گذشتہ کئی دنوں سے بانڈی پورہ کے چیوہ علاقے میں ایک مہم کے تحت لوگوں سے کچہری کی زمیں سے ناجائز قبضہ ہٹانا شروع کیا تھا۔
تاہم بانڈی پورہ میں ابھی سیکڑوں کنال اراضی پر ناجائیز قبضہ ہے، جس کی بازیابی کا کام جاری ہے۔
محکمہ روینو کے نائب تحصیلدار حیات احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 75 کنال اراضی پر سے ناجائز قبضے کو ہٹایا گیا ہے اور یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کاروائی کے دوران انہیں عوام کی جانب سے پورا تعاون مل رہا ہے۔