جموں و کشمیر میں بدھ کے روز 708 کورونا کیسز میں تین مسافر شامل ہیں جس سے جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔
مرکزی علاقے میں رپورٹ ہوئے 30034 کورونا کیسز میں سے 102 جموں جبکہ 606 وادیٔ کشمیر سے ہیں۔
ضلع وار کووڈ معاملات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 229، بارہمولہ 35، پلوامہ 24، بڈگام 88، اننت ناگ 48، کولگام 19، شوپیاں 10، کپواڑہ 43، بانڈی پورہ 48، گاندربل 62، جموں 41، راجوری 4، کٹھوعہ 4، ادھمپور 2، رامبن 2، سامبا 10، ڈوڈہ 3، پونچھ 1، کشتواڑ 1 اور ریاسی میں 34 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کشمیر میں سرینگر 7253 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد بارہمولہ 2510، پلوامہ 2146، بڈگام 1922، کولگام 1747، شوپیاں 1589، اننت ناگ 1905، کپواڑہ 1680، بانڈی پورہ 1583 اور گاندربل میں 1051 ہیں۔
جموں میں جموں ضلع میں 2074، راجوری 794، رامبن 631، کٹھوعہ 681، ادھمپور 664، سامبا 599، ڈوڈہ 350، پونچھ 333، ریاسی 336 اور کشتواڑ میں 186 کیسز ہیں۔
اس دوران مزید 611 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے جن میں جموں ڈویژن سے 175 اور وادی کشمیر سے 436 شامل ہیں۔