ETV Bharat / state

ڈل جھیل کی صفائی کرنے والی کمسن 'جنت' نصاب میں شامل

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 9:41 AM IST

جنت کا کہنا ہے کہ' مجھے اپنے والد سے جھیل کو صاف کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ملی ہے۔ مجھے ہر شناخت میرے بابا کی وجہ سے مل رہی ہے۔'

جنت کی کہانی اسکول کتاب میں شامل
جنت کی کہانی اسکول کتاب میں شامل

جموں وکشمیر کی جنت نامی ایک سات سالہ بچی کو حیدرآباد کے ایک اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کمسن جنت دو سال سے سرینگر میں ڈل جھیل کی صفائی کر رہی ہے ۔

جھیل ڈل کی صفائی مہم سے جڑی کمسن جنت کی کہانی اسکول کتاب میں شامل

جنت اس وقت تیسری جماعت میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ جنت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' مجھے اپنے والد سے جھیل کو صاف کرنے کے لیے حوصلہ ملا ہے، مجھے تمام پہچان میرے بابا کی وجہ سے مل رہی ہے۔'

جنت کے والد طارق احمد نے کہا کہ' مجھے حیدرآباد سے اپنے دوست کا فون آیا، جس نے کہا کہ میری بیٹی کا نام اسکول کی ایک کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ میرے لیے باعث فخر لمحہ تھا۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈل جھیل کی صفائی مہم سے جڑی کمسن جنت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ڈل جھیل کی صفائی مہم میں سرکاری سطح پر کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس شاہکار جھیل کو اُس اعتبار سے آلودگی سے پاک نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.