ETV Bharat / state

All India Cooperative Week بڈگام میں آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 1:36 PM IST

بڈگام میں 69واں آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا، ساتھ ہی شیخ العالم ہال بڈگام میں میگا ایونٹ بھی منایا گیا۔ اس موقعے پر ڈی سی بڈگام نے فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت کی تلاش پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو تحریک معاشی طور پر بااختیار بنانے کا راستہ ہے۔ 69th All India Cooperative Week in Budgam

69th All India Cooperative Week
69th All India Cooperative Week

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر شیخ العالم ہال بڈگام میں ایک میگا ایونٹ منایا گیا جس کا اہتمام محکمۂ کوآپریٹیو ضلع بڈگام نے ضلع کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اشتراک سے کیا۔ 69ویں آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ کا مرکزی موضوع ہے "انڈیا @75 کوآپریٹیو کی ترقی اور اس کا مستقبل"۔ کوآپریٹیو ہفتہ کی تقریبات کے موضوعاتی شعبوں کے مطابق، اس دن کا تھیم "کوآپریٹیو مارکیٹنگ، صارفین، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن" تھا۔ تقریبات کا بنیادی مقصد کوآپریٹیو سیکٹر کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ 69th All India Cooperative Week celebrated in Budgam

بڈگام میں 69واں آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا

یہ بھی پڑھیں:

ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے تقریبات کے موقعے پر کوآپریٹیو پرچم لہرایا۔ انہوں نے ہال کے احاطے میں لگائے گئے کئی اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور کوآپریٹیو مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی رجسٹرار نے سماجی و اقتصادی ترقی میں کوآپریٹیو کے کردار پر روشنی ڈالی اور زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو شامل کرکے مختلف شعبوں میں نئی ​​کوآپریٹیو کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ رجسٹرار نے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے کوآپریٹیو سیکٹر بڈگام کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اسے بتایا گیا کہ ونبل، نوگام میں اپیکس لیول کوآپریٹیو سوسائٹی نے مالی سال 2021-22 کے دوران 16-کروڑ 7-لاکھ روپے کا کاروباری ٹرن اوؤر کیا ہے۔

خواتین پر مبنی ایک کوآپریٹیو سوسائٹی یعنی پرائمری پشمینہ کوآپریٹیو سوسائٹی۔ سوسائٹی لمیٹڈ پائمس نے سال 2021-22 کے دوران 33.38 لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ کوآپریٹیو موومنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے بینر تلے مزید اختراعی آئیڈیاز تلاش کرنے کی ضرورت ہے، چاہے وہ زراعت، باغبانی، مویشی پالنا، پھولوں کی زراعت وغیرہ میں ہو تاکہ معاشرہ کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ Mega event celebrated at sheikh ul Alam hall Budgam

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کوآپریٹیو یونٹ شروع کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے کیونکہ ایسی سوسائٹیوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی کامیابی کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے قیام میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے .انہوں نے کوآپریٹیو سوسائٹیز کے محکمے پر زور دیا کہ وہ مائیکرو لیول پر اور مقامی بولی میں اس طرح کے مزید آگاہی پروگرام منعقد کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔ ڈی سی بڈگام نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ بلاک سطح پر خاص طور پر پنچایت سیکرٹریوں کو تربیت فراہم کرے تاکہ وہ کوآپریٹیو تحریک اور اس کے طویل مدتی فوائد کے بارے میں گھر گھر بیداری پیدا کر سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو بڈگام اور چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر بڈگام نے موجودہ حالات میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کوآپریٹیوز تشکیل دیں خاص طور پر ڈائری، ایف پی او، دستکاری وغیرہ کے شعبوں میں۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد اس تقریب پے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں دیگر کے علاوہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر بڈگام، چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام، ڈی آئی او بڈگام، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائیٹیز بڈگام، محکمہ جاتی افسران و اہلکار، ادارہ جاتی ملازمین، کوآپریٹرز، پی آر آئز، اسکول کے طلباء اور نامور شہری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.