ETV Bharat / state

کووڈ 19: کشمیر میں معمر خاتون کی موت - ہسپتال میں داخل کیا گیا

کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کی ایک معمر خاتون کی سرینگر کے صورہ اسکمز ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کو کووڈ 19 میں مثبت پانے کے بعد اس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کشمیر میں کووڈ 19 میں مثبت معمر خاتون کی موت

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:37 PM IST

سرینگر کے صورہ میں واقع اسکمز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '65 برس کی خاتون 13 جون کو کووڈ کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کی گئی تھی-

ان کا کہنا تھا کہ داخلے کے بعد ان کو نگرانی وارڈ میں رکھا گیا تھا لیکن جمعرات کو دوپہر میں ان کا انتقال ہوگیا-

آج دن میں کورونا سے ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔

صبح کو سرینگر کے مہجور نگر اور پونچھ ضلع کے رہنے والے دو مریضوں کی اس مہلک وائرس سے موت ہوئی تھی-

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 91 پہنچ چکی ہے جن میں بیشتر وادی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.