ETV Bharat / state

بڈگام میں 55 سالہ شخص سڑک حادثے میں ہلاک - شخص کی موت

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو فوری طور پر سکمز صورہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

بڈگام میں 55 سالہ شخص سڑک حادثے میں جاں بحق

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:48 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے اسگندر پورہ میں سڑک حادثے میں ایک ٹاٹا موبائل نے راہ گیر کو کچل ڈالا۔

دراصل بیروہ کے اسگندر پورہ میں شام دیر گئے سڑک پر چل رہے راہ گیر کو ایک نامعلوم ٹاٹا موبائل نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں راہ گیر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو فوری طور پر سکمز صورہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 'ہسپتال لانے کے دوران ہی مذکورہ شخص کی موت ہو گئی۔'

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 463 نئے کیسز، 14 اموات

فوت ہوئے شخص کی شناخت علی محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اسگندر پورہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

فی الحال پولیس نے اس معاملے کی رپورٹ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.