بدھ کو شام دیر گئے جموں و کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 17 جون تک اس میں توسیع کردی گئی۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
ادھر یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر میں فلحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمولا ایسے ہی جاری رکھا جائے گا اور 17جون تک4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جب سے 2 انٹرنیٹ کو جموں و کشمیر میں بحال کیا گیا تب سے انتظامیہ کی جانب سے 4 جی انٹرنیٹ پر عاید پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے اور اس طرح سے یہاں مسلسل تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔
قابل ذکر ہے کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی دوسری جانب کیا جارہا ہے۔
ادھر لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین بھی وادی میں 4جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس سے قبل متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہی ہیں۔