کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر انتظامیہ وادی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن پر لوگوں سے عمل پیرا ہونے کے لیے بار بار اپیل کر رہی ہے۔ وہیں چند افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کو اپنا معمول بنانے میں جٹ گیے ہیں۔
اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ترال، اونتی پورہ اور پامپور علاقوں میں پولیس نے خلاف ورزی کرنے پر تین درجن گاڑیاں اور ایک بایک ضبط کی ہیں۔ اونتی پورہ پولیس کے ایک بیان کے مطابق بارہ گاڑیاں اونتی پورہ پولیس اسٹیشن ، چار پامپور پولیس اسٹیشن ، چھ ترال پولیس جبکہ پولیس اسٹیشن کھریو نے نو موٹر سائیکل ضبط کیے ہیں۔
بیان کے مطابق کسی بھی گاڑی یا فرد کو بغیر کرفیو پاس کے چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ عوام سے کورونا کی زنجیر توڈنے کے لیے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گی ہے۔