ایس ایس پی رامبن انیتا شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوے بتایا کہ ضلع پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ایس ایچ او بانہال اعجاز احمد اور ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے مصدقہ اطلاع پر بانہال میں ناکہ بندی کی ۔
رابطہ سڑکوں اور قومی شاہراہ کو سیل کر نے کے بعد ہوٹلوں اور ڈھابوں کی تلاشی کے دوران ریلوے اسٹیشن کے نزدیک " ہوٹل چنار" کے ایک کمرہ سے 30 کلو گرام ہیروئین جس کی قمیت کروڑوں میں بتائی جاتی برآمد کی۔
تاہم ہوٹل میں فرضی نام سے رہ رہے منشیات سمگلر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ہوٹل مالک اور ایک نوکر کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم سمگلر کے خلاف بانہال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایس ایس پی رام بن انیتا شرما نے کہا پولیس نے اس سال 30.73 کلو گرام ہیروئن، 78 کلو گرام چرس، 40.30 کونٹل بھوکی 3870 ٹکیاں، 907 انجیکشن، 30 کوریکس کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔