گذشتہ روز جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی ختم ہونے کے بعد آج جموں و کشمیر پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہیں جو کہ نزدیکی مقام پر چھپایا گیا تھا اور یہ اسلحہ بارود نگروٹا میں کسی تیسرے شخص کی مدد سے استعمال کیا جاتا تاہم پولیس نے اسے برآمد کرکے بڑا حادثہ ہونے سے روک دیا ۔'
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے امریکہ شناخت کی سنیپر رائفل بھی برآمد کی گئی جس سے فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔'
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر نگروٹہ ٹول پلازا کے قریب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تضادم ہوا جس میں تین عسکریت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔