جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پانچویں مرحلے کے انتخابات کے پیش نظر کشمیری مہاجروں کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے ۔
اس تعلق سے ادھمپور کے 'اے آر او' گربی رشید نے بتایا کہ آج صرف 17 ووٹرز نے ہی ووٹ ڈالے جس میں دیوسر اے کلگام کے لئے تین ووٹ پڑے جبکہ دیوسر بی کلگام کے لئے ایک ووٹ پڑے ۔
وہیں دچنیپورا اننت ناگ کے لئے 10 ووٹ پڑے، وسو اننت ناگ کے لئے ایک ووٹ پڑے اور دادرا ضلع پلوامہ کے لئے دو ووٹ پڑے۔