ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا کی وجہ سے مزید تین اموات، کل تعداد 146 - کورونا کی وجہ سے تین اموات

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے 146 اموات ہو چکی ہے جن میں وادی کشمیر سے 132 اور جموں سے 14 افراد اس وبا سے فوت ہوچکے ہے-

سرینگر: 36 سالہ خاتون کی کورونا سے موت
سرینگر: 36 سالہ خاتون کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:38 AM IST

Updated : Jul 8, 2020, 1:43 PM IST

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ آج الصبح سکمز صورہ میں سرینگر کی نہرو پارک علاقے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون کو 28 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق جان کا کہنا تھا کہ فود شدہ خاتون کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔ ان کا 2 جولائی کو کووڈ 19 سے متاثر پایا گیا تھا۔

اس کے قبل سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں شوپیان کی ایک 70 سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ کمیونٹی ایکوائرڈ نمونیہ (سی اے پی) میں مبتلا مریض کا گذشتہ شام انتقال ہوگیا۔

وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا ایک 65 سالہ شخص ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں فوت ہوگیا ، اسے بدھ کے روز کوڈ 19 مثبت پایا گیا جس نے جموں و کشمیر میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 146 کردی۔

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے کہا کہ فوت شدہ مریض کو نمونیا تھا۔ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس :جموں و کشمیر میں 3 کی موت، کل تعداد 143

انہوں نے مزید کہا ' ان کا گذشتہ رات انتقال ہوگیا اور اس کا کووڈ 19 ٹیسٹ آج مثبت پایا گیا۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 146 پہنچ چکی ہے، جن میں 132 اموات وادی میں ہوئی ہےجبکہ 14 اموات جموں صوبے میں ہوئی ہے۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.