اس سلسلے میں انتظامیہ نے مزید کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ نزدیکی گاؤں کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔
علاقے میں مثبت کیسز کی تعداد تیس تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ دو افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے بات چیت میں ضروری اقدامات کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ مثبت افراد کے ساتھ رابطے میں آئے ساٹھ سے زائد افراد کو انتظامیہ نے قرنطینہ میں رکھا ہے جبکہ بندشوں میں مزید سختی لائی گئی ہے۔