ETV Bharat / state

کشمیر: دسویں کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانات شروع، طلبا کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 6:11 PM IST

وادی کشمیر میں تقریباً تین ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے کے بعد آج بارہویں جماعت کے امتحانات بھی شروع ہوئے۔

کشمیر: دسویں کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانات شروع

بتادیں کہ وادی میں پانچ اگست سے تعلیمی سرگرمیاں مسلسل معطل ہیں جس کے باعث طلبا کو ناقابل تلافی تعلیم کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وادی میں جموں و کشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے کے بعد بدھ کے روز بارہویں جماعت کے بھی امتحانات شروع ہوئے جن میں 48 ہزار طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کے سبب بیشتر طلبا کو اپنے امتحانی مراکز تک پیدل سفر کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے امتحانات کے احسن انعقاد کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور طلبا کے لئے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں اور ہائر سکنڈریوں کے علاوہ کالجوں میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے گے ہیں۔

دریں اثنا طلبا کے ایک گروپ نے کہا کہ ہم امتحانات کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: 'موجودہ حالات میں ہم امتحانات کے لئے نہ ذہنی طور پر تیار تھے اور نہ ہی ہم نے نصاب مکمل کیا ہے کہ ہم امتحانات میں حصہ لیں، تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں اور ہم گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے تھے، حالات کے باعث ہم ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں'۔
ایک طالب علم نے کہا کہ موجودہ حالات میں امتحانی سینٹروں تک پہنچنا بھی مشکل کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے اور ہر کسی طالب علم کے پاس گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں ہے ایسے حالات میں امتحانی سینٹروں پر وقت پر پہنچنا بھی ہرکسی طالب علم کے بس کی بات نہیں ہے'۔

ایک دور افتادہ علاقے کے ایک طالب علم نے کہا کہ امتحانی سینٹر پر وقت پر پہنچنے کے لئے مجھے اپنے ایک رشتہ دارکے ہاں ٹھہرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ایک دور افتادہ علاقے کا رہنا والا ہوں، موجودہ حالات میں میرا امتحانی مرکز پر وقت پر پہنچنا اور پھر گھر واپس لوٹنا ممکن نہیں ہے اس لئے میں نے اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

طلبا نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی سہولیت کے لئے گاڑیوں کا انتظام رکھیں۔

Intro:Body:

12th class examinations held in jammu and kashmir

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.