ادھم پور: مرکز کے زیر زنتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے اومارا موڑ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں بارہ سے زائد طلبا و طالبات زخمی ہو گئے ۔اس حادثے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع ضلع ادھم پور کے اومارا موڑ علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول بس بچوں کو لے کر جا رہی تھی اسی وقت ڈرائیور کا گاڑی پر سے توزان بگڑ گیا اور بس سڑک کے کنارے جا گری ۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی بچوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچے صحیح سلامت ہیں۔ بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Dilapidated Road In Kishtwar ضلع کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے کڑیا کیشوان میں سڑکوں کی تمعیر کا کام شروع
حادثے کے شکار بش کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بس کا اسٹیئرنگ وہیل لاک ہو گیا۔گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے بڑی مدد کی ۔زخمی بچوں کو ہسپتال میں داخل کرانے میں اہم رول ادا کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہےکہ ہم نے دیکھا کہ اسکول بس بے قابو پر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔