ETV Bharat / state

Labor Hostage in Kashmir کشمیر میں بہار کے 11 مزدور یرغمال

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 10:30 AM IST

Updated : Oct 18, 2022, 1:19 PM IST

بہار کے شیخ پورہ میں 11 نابالغ بچوں کے ساتھ کام دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تمام بچوں کو شیخ پورہ کے پانپور سے کشمیر لے جایا گیا تھا جہاں انہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ اور لواحقین کے فون پر پیسہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میں بہار کے 11 مزدور یرغمال
کشمیر میں بہار کے 11 مزدور یرغمال

شیخ پورہ: بہار کے شیخ پورہ میں 11 نابالغ بچوں کے ساتھ کام دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تمام بچوں کو شیخ پورہ کے پانپور سے کشمیر لے جایا گیا تھا جہاں انہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے اور لواحقین کے فون پر پیسہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے سے پریشان بچوں کے کنبہ نے شیخ پورہ کے ڈی ایم ساون کمار سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بچوں کے گھر واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

جانکاری کے مطابق شیخ پورہ ضلع کے کورما تھانہ علاقہ کے پانپور گاؤں کے 11 بچوں کو جھارکھنڈ کے ڈانگوار گاؤں کا ایک ٹھیکیدار کام کے بہانے دہلی لے گیا تھا، جہاں سے سبھی کو کشمیر بھیج دیا۔ بچوں نے ٹھیکیدار کے اس پہل کی مخالفت کی تو سبھی بچوں کو کشمیر میں ہی یرغمال بنالیا گیا اور ان کے اہل خانہ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پرھیں:

اس حوالے سے گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ جن فون نمبروں سے رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ ہیں 9682589578، 7600397011، 9103123119 اور 9398371829۔ اہل خانہ نے بتایا کہ 13 اکتوبر کو بچوں سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ جہاں وہ سب خوفزدہ تھے۔ بچوں نے بتایا کہ یہ لوگ ہر دو تین دن میں جگہ بدل دیتے ہیں اور دھمکی دیتے ہیں کہ اگر رقم جلد نہ آئی تو دوسری کمپنی میں بھیچ دیں گے۔

واضح رہے کہ تمام یرغمالی نابالغ ہیں اور انہیں پیسے کا لالچ دے کر کام کروانے کے لیے جموں و کشمیر لے جایا گیا تھا۔ اس واقعے سے ان کے اہل خانہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے کے حوالے سے کشمیر میں اب تک کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2022, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.