ETV Bharat / state

کریری جھیل میں شدید برفباری سے سیاح پھنسے

ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں شدید برف باری کے دوران دھرم شالا کی کریری جھیل میں سو سے زیادہ افراد پھنس گئے ہیں۔ اتوار کے روز کچھ سیاح خاندان سمیت کریری جھیل اور آس پاس کے علاقے میں گھومنے نکلے تھے۔ اسی دوران کریری جھیل اور گرد و نواح کے علاقوں میں چار فٹ برف باری ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 4:04 PM IST

ہمچل پردیش میں اتوار کی رات بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھرم شالہ میں شدید برفباری کے دوران سو سے زیادہ افراد کریری جھیل میں پھنس گئے ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ کیریری جھیل کے پاس رات میں قیام کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے، وہاں پر صرف خیموں کا ہی انتظام کیا گیا ہے۔

پنچایت کے ڈپٹی پردھان راہل نے بتایا کہ کریری جھیل اور اس کے آس پاس قیام کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

وہاں کچھ لوگ اپنے خاندان کے ساتھ سیر کے لیے گئے تھے۔ ان لوگوں کے ساتھ بچے بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی پردھان نے بتایا کہ کریری جھیل کے پاس صرف خیمے کی سہولت دستیاب ہے جب کہ اس طرح کی برف باری میں خیمے میں رہنا مشکل ہے۔ ڈپٹی پردھان راہل نے کہا کہ گاؤں سے نوجوانوں کی ریسکیو ٹیم لوگوں کو بچانے کیلئے روانہ ہوگئی ہے، لیکن نوجوانوں کے پاس امداد اور بچاؤ کے لئے بہتر سامان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: عثمان نگر کے سیلاب متاثرین اب بھی مدد کے منتظر

ڈپٹی پردھان نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن میکلوڈ گنج کے انچارج اور کیو آر ٹی ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں۔ میکلوڈ گنج کے تھانہ انچارج سے بہتر امدادی سامان لانے کو کہا گیا ہے تاکہ موقع پر مدد پہنچائی جا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.