ETV Bharat / state

گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد کی موت - THREE DIED

ہماچل پردیش میں ضلع شملہ کے چیپال سب ڈویژن میں جکنی پل روڈ پر بولیرو کیمپ گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد تین افراد کی موت ہو گئی اور چار زخمی ہوگئے۔

بولیرو کیمپر کے کھائی میں گرنے سے تین افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 4:41 PM IST

پولیس نے آج یہاں بتایا کہ دیر شام پیش آئے اس حادثے کے وقت سات افراد گاڑی میں تھے۔ یہ سبھی ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو دیگر افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں جبکہ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد سے سب کو سول اسپتال چیپال پہنچایا گیا ہے ۔
پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت راہل، سنیل اور انکش کے طور پر کی ہے۔ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی جی ایم سی شملہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم چیپال انل چوہان اسپتال پہنچے اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 10- 10 ہزار اور زخمیوں کو پانچ ہزار روپے کی فوری طور پر امداد فراہم کی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ورون پٹیال نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.