ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: اسمبلی کا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان - حکومت قرض کی مدد سے چل رہی ہے

ہماچل پردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما مکیش اگنی ہوتری نے کہا کہ اجلاس کے دوران حکومت سے کورونا سے نمٹنے میں ناکامی، کورونا وبا کے دوران بدعنوانی اور ایم ایل اے فنڈز ختم کرنے جیسے معاملوں پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

the monsoon session of the assembly is likely to be tumultuous
اسمبلی کا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 6:59 PM IST

ریاست ہماچل پردیش میں حزب اختلاف کانگریس کے تیور کو دیکھتے ہوئے ریاستی اسمبلی کے سات سے 18 ستمبر تک چلنے والے مانسون اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

the monsoon session of the assembly is likely to be tumultuous
ہماچل پردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما مکیش اگنی ہوتری

حزب اختلاف کے رہنما مکیش اگنی ہوتری نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں ریاست کی خراب حالت کے لیے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قرض کی مدد سے چل رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کرونا سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ریاست میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑگئے ہیں۔

'مودی حکومت میں ملک کی خوشحالی غائب'

محکمہ صحت اور کورونا بحران میں کئی اسکینڈل ہوئے ہیں۔ اجلاس کے دوران حکومت سے کورونا سے نمٹنے میں ناکامی، کورونا وبا کے دوران بدعنوانی اور ایم ایل اے فنڈز ختم کرنے جیسے معاملوں پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

کانگریس رہنما کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں یعنی کورونا بحران میں جو کچھ ہوا، اس سلسلے میں حکومت سے سوالات پوچھے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.