ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: 15 ہزار عارضی اساتذہ کو سپریم کورٹ سے راحت

سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے 15 ہزار عارضی اساتذہ کو راحت دیتے ہوئے ان کی تقرریوں کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔

supreme court gave relief to hihmachal's 15,000 temporary teachers
ہماچل پردیش کے 15 ہزار عارضی اساتذہ کو راحت
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:03 PM IST

جسٹس ایم ایم شانتانو گودر اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل بینچ نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چندر موہن نیگی اور دیگر کی اپیل خارج کر دی۔

قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ کی سنگل بینچ نے چندر موہن نیگی اور دیگر کی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے سنہ 2001 سے سنہ 2003 کے درمیان کم از کم 15،000 پرائمری اسسٹنٹ اساتذہ (پی اے ٹی) اور پیرا ٹیچرس کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور مرحلہ وار طریقے سے ان اساتذہ کو باہر کا راستہ دکھانے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی۔

عارضی اساتذہ کی یونین نے ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس نے سنگل بنچ کے فیصلے کو پلٹ دیا تھا۔ اس کے بعد دوبارہ چندرموہن نیگی اور دیگر نے اعلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور یہاں سے بھی انہیں مایوس ہونا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.