कु
محکمہ مو سمیات کے مطابق با لائی علاقوں میں 30 جنوری تک بارش ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ ضلع انتظا میہ کی جا نب سے بھی الرٹ جا ری کیا گیا ہے۔
مو سم کی تبدیلی کے پیش نظر انتظامیہ نے سیا حوں، تاجروں اور مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برف باری والے علا قوں میں جانے سےگریز کریں۔
اس سلسلے میں ایک ایمرجنسی نمبر ( 1077) بھی جاری کیا گیا ہے، اس نمبر 1077 پر رابطہ کر کے ضلع انتظا میہ کی مدد طلب کی جا سکتی ہے، موسم کی تبدیلی کے پیش نظر ایچ آر ٹی سی نے ضلع کلو کی متعدد بسوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے، کلو میں ابھی بھی اوٹ بنجار سینج، قومی شا ہراہ کے علا وہ دیگر کئی شاہراہیں ابھی بند ہیں۔