ETV Bharat / state

بی جے پی کے ایک اور رہنما پر الیکشن کمیشن کی کاروائی - 2019 elections

ہماچل پردیش میں کانگریس کے خلاف بدزبانی کرنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر ستپال سنگھ ستی پر الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹے کی پابندی عائد کردی۔

بی جے پی کے ایک اور رہنما پر الیکشن کمیشن کی کاروائی
author img

By

Published : Apr 19, 2019, 11:30 PM IST

وہ 48 گھنٹے تک نہ تو انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی میڈیا سے بات کرسکتے ہیں۔ وہ اس دوران پوری طرح سے انتخابی مہم سے خود کو الگ رکھیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ رواں ہفتے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ستپال سنگھ ستی نے راہل گاندھی کے خلاف بدزبانی کی تھی۔

ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی کا الزام لگا جو بعد میں جانچ میں ثابت بھی ہوگیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ستپال سنگھ ستی کے علاوہ متعدد دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کاروائی کی ہے جن میں خاص طور پر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اعظم خان، مایاوتی، مینکا گاندھی کے نام قابل ذکر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.