ریاست ہماچل کے سرمائی دارالحکومت شملہ میں اٹل روہتانگ ٹنل اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے، جس کا افتتاح کل وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔
وزیراعظم کے اس دورے اور افتتاحی تقریب سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج ٹنل کا جائزہ لینے کے لیے شملہ پہنچیں گے اور تقریب کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ برسوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز وزیراعظم اس ٹنل کو عوام کے لیے وقف کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، کیوں کہ لاہول سپیتی ہر برس چار ماہ کے لیے ملک اور دنیا سے منقطع ہوجاتا تھا لیکن اب روہتانگ اٹل ٹنل کی تعمیر کے بعد سپیتی کے عوام بغیر چار ماہ دنیا کے منقطع ہوئے سال بھر تک یہاں آمد و رفت کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ٹنل کے بننے کے بعد لوگ اپنی پیداوار کو آسانی سے مارکیٹ میں لے جاسکتے ہیں اور اب سیاح پورے سال یہاں گھومنے بھی جاسکتے ہیں۔
ریاست ہماچل کے سرمائی دارالحکومت شملہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رام لال مارکنڈا نے کہا تھا کہ اٹل روہتانگ ٹنل کے افتتاح کے حوالے سے قبائلی ضلع کے عوام بے حد خوش ہیں، کیوں کہ عوام دو دہائیوں سے اس ٹنل کا انتظار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اب یہ خواب نریندر مودی کی حکومت کے دور میں پورا ہورہا ہے، پورے ہماچل اور خاص کر لاہول میں اس ٹنل کے پیش نظر ایک طرح سے جشن کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ برف بالی کی وجہ سے ہماچل کے قبائلی ضلع لاہول سپتی کی تصویر بدلنے والی ہے کیوں کہ جو علاقہ ملک کے باقی حصوں سے چار ماہ تک منقطع رہتا ہے وہاں اب ایسا نہیں ہوگا، تاہم نیز اٹل ٹنل بھارتی فوج کے لیے بھی اعزاز ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت رتن سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے دو عشروں قبل جو خواب دیکھا تھا وہ اب پورا ہونے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اٹل روہتانگ ٹنل کا افتتاح تین اکتوبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ایس پی جی ٹیم نے سکیورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور اپنے انداز میں سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔
ہماچل حکومت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات کی ہے اور پی ایم مودی کو تمام تیاریوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ روایتی انداز میں لاہول میں وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا جائے گا۔
ہماچل حکومت کے تکنیکی وزیر تعلیم ڈاکٹر رام لال مارکنڈا نے نے بتایا کہ قبائلی ضلع کے لوگوں کے لیے اب انتظار ختم ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے اس پروجیکٹ کی بنیاد جون سنہ 2000 میں رکھی تھی۔