ETV Bharat / state

Pakistan Currency Found In Rampur Shimla:شملہ کے رام پور میں پاکستانی کرنسی برآمد - پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ

شملہ ضلع کے رام پورمیں پولیس نے پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ برآمد کیا ہے۔ 10 روپے کا یہ نوٹ پولیس نے جمعہ کی شام ایک کھیت میں پھٹے ہوئے غبارے سے برآمد کیا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Pakistani Note Found In Himachal

رام پور شملہ میں پاکستانی کرنسی برآمد
رام پور شملہ میں پاکستانی کرنسی برآمد
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 4:15 PM IST

شملہ ضلع کے رام پور میں پولیس نے پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ برآمد کیا ہے۔ 10 روپے کا یہ نوٹ پولیس نے جمعہ کی شام ایک کھیت میں پھٹے ہوئے غبارے سے برآمد کیا تھا۔ پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

رام پور: شملہ ضلع کے رام پور شہر میں پاکستانی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ جسے رام پور سے متصل ننکھڑی کے ٹکری گاؤں میں پھٹے ہوئے غبارے سے باندھا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق غبارہ ایک کھیت سے ملا جس کے دھاگے پر ایک کاغذ نما چیز ملی جو کہ 10 روپے کا پاکستانی نوٹ تھا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی شام گرام پنچایت نیرتھ کے نائب سربراہ پریم چوہان نے ننکھڑی پولیس اسٹیشن کو فون پر اطلاع دی کہ ٹکری گاؤں کے ایک کھیت میں غبارے کے ساتھ ایک پاکستانی نوٹ ملا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم ننکھڑی گاؤں پہنچی اور اس نوٹ کو ضبط کرلیا۔

فارم کے مالک اوم پرکاش نے بتایا کہ اپنی ماں کے ساتھ کھیت میں کام کرنے کے بعد وہ کھانا کھانے بیٹھا تھا۔ جہاں اس نے ایک پھٹا ہوا غبارہ دیکھا جس پر پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ تھا۔ جس کی اطلاع اس نے ڈپٹی ہیڈ گرام پنچایت نیرتھ کو دی تھی۔ اس نوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نمبر BZD5522554 کا نشان ہے۔

ڈی ایس پی چندر شیکھر نے بتایا کہ نوٹ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کے مطابق نوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مہر لگی ہوئی ہے۔ یہ نوٹ ایک غبارے کے ساتھ تھی۔ سی آئی ڈی سے لے کر دیگر انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اپنی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Pakistan Economy Crisis پاکستان کی معیشت بحران کا شکار، روپیہ کی قدر میں تاریخی گراوٹ

سوال یہ ہے کہ کیا یہ نوٹ غبارے سے باندھ کر بھیجا گیا تھا؟ کیا یہ نوٹ پاکستان سے بھیجا گیا تھا؟ اس کو بھیجنے کا مقصد کیا ہے؟ اس طرح کے کئی سوالات پولیس کے سامنے ہیں، جن کے حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے قبل بھی ہماچل سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے پاکستان کے غبارے ملنے کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ایسے معاملات زیادہ تر پاکستان کی سرحد سے متصل ریاستوں جیسے پنجاب اور جموں و کشمیر میں سامنے آتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.