ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: مہاجر پرندوں سے پونگ ڈیم گل گلزار - مشہور وِٹ لینڈ سائٹ پونگ ڈیم

اب تک قریب 45 ہزار مہاجر پرندے پونگ ڈیم پہنچ چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں ان پرندوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی۔

ہماچل پردیش: مہاجر پرندوں سے پونگ ڈیم گل گلزار

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 5:11 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کی مشہور وِٹ لینڈ سائٹ پونگ ڈیم لیک ایک بار پھر مہاجر پرندوں سے گلزار ہو گئی ہے۔ ان پرندوں کو دیکھنے کے لئے سیاح بھی بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔

ہماچل پردیش: مہاجر پرندوں سے پونگ ڈیم گل گلزار

اب تک قریب 45 ہزار مہاجر پرندے پونگ ڈیم پہنچ چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں ان پرندوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی۔

ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال ان مہاجر پرندوں کو دیکھنے آتی ہے۔

ہر برس یہ پرندے موسم سرما آتے ہی دنیا کے مشہور وٹ لینڈ سائڈ پونگ ڈیم جھیل کے قریب آ جاتے ہیں۔ دراصل ان دنوں بیرون ملک میں شدید برف باری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہاں کے پرندے یہاں آتے ہیں۔

وہیں محکمہ نے ان پرندوں کے تحفظ کے لئے الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ اگر کوئی شخص ان پرندوں کا شکار کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو محکمہ نے جرمانے کے ساتھ قید کا بھی انتظام کیا ہے۔

وائلڈ لائف سرکل دھرم شالا کے چیف اپاسنا پٹیال نے بتایا کہ 'محکمہ پونگ ڈیم تک پہنچنے والے پرندوں کی حفاظت کے سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے۔ محکمہ نے پرندوں کے تحفظ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ محکمہ کے ملازمین شکاریوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ اگر ان پرندوں کا کوئی بھی شکار کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

واضح رہے کہ گذشتہ برس جھیل میں 114 پرجاتیوں کے قریب ایک لاکھ 15 ہزار مہاجر پرندے پہنچے تھے۔ محکمہ کا خیال ہے کہ اس بار ان کی نسل اور تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.