ہماچل پردیش کے وزیر زراعت ڈاکٹر رام لال مارکندا کے خلاف لاہول - اسپیتی ضلع کے قزا علاقے کے لوگوں نے داخلی دروازے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ وزیر قرنطینہ میں رہنے کے بعد ہی قزا میں آسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیر قزا میں مزدوروں کے مسائل سننے آئے تھے۔ لیکن جب مارکندہ داخلی دروازے کے قریب پہنچے تو سیکڑوں افراد نے ضلع مہیلا منڈل کے کارکنوں کے ساتھ وزیر کے داخلے کی مخالفت کرنا شروع کردی اور اس کی وجہ سے وزیر زراعت قزا میں اپنے دفتر میں داخل ہوئے بغیر ہی واپس آگئے۔
دوسری جانب اس احتجاج کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو کے مطابق خاتون مظاہرین گاؤں میں داخل ہونے کے لئے وزیر کی مخالفت کرتی نظر آرہی ہیں۔
مظاہرین نے میڈیا سے کہا 'وزیر مارکندا باہر سے آئے ہیں اور انہیں بھی قزا میں داخل ہونے سے قبل قرنطینہ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے'۔
اس سے قبل قزا میں لوگوں کے ایک گروپ نے مسافروں کو اجازت نہیں دی جو کنور سے بس میں آئے تھے اور بس کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم اطلاعات کے مطابق وزیر مارکندہ قزا کے کارکنوں سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس آئے۔