ETV Bharat / state

بھارت ۔ چین کے درمیان کشیدگی، ہماچل سرحد پر الرٹ - scuffle between india china

لداخ میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارت ۔ چین کے درمیان کشیدگی، ہماچل سرحد پر الرٹ

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:37 AM IST

ریاست ہماچل پردیش کے کننور اور لاہول-اسپیتی اضلاع میں الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی افواج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی فورسز کے درمیان پرتشدد تناؤ کے بعد ہماچل پردیش انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، چین سے متصل کننور اور لاہول اسپیتی اضلاع کو ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ریاستی پولیس کے ترجمان خوشال شرما نے کہا کہ' اس سلسلے میں تمام ریاستی انٹیلی جنس یونٹز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'چین سے متصل کننور کے قریب 14 دیہاتوں میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں کی طرف جانے سے پرہیز کریں ۔ ان دیہات میں بھارتی فوج کے عہدیداروں کی جانب سے فوج کی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور کئی دیگر سرگرمیاں جاری ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے لداخ کے گلوان وادی میں دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ دوسری جانب فوجی اعلی سطح پربات چیت کے ذریعہ کشیدگی دور کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ لداخ میں بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے مابین بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.