ETV Bharat / state

ہماچل پردیش : فیک نیوز پر قابو پانے کے لیے ویب پورٹل لانچ - کووڈ 19

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کووڈ 19 سے متعلق فیک اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی معلومات کو اپ لوڈ کرنے کے لئے ویب پورٹل http://fakenews.hp.gov.in کا ​​آغاز کیا ہے۔

ہماچل پردیش حکومت: فیک نیوز پر قابو پانے کے لیے ویب پورٹل لانچ

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 4:38 PM IST

ہماچل پردیش میں کورونا وائرس سے متعلق شرارتی عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت ساری گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ میڈیا ادارے والے بھی ٹی آر پی حاصل کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ ایسے لوگوں کو روکنے کے لئے ہماچل حکومت نے ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے۔

وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کووڈ 19 سے متعلق فیک اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی معلومات کو اپ لوڈ کرنے کے لئے ویب پورٹل http://fakenews.hp.gov.in کا ​​آغاز کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے متعلق کوئی معلومات دیاتا ہے تو انہیں خفیہ رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ لوگ کویڈ 19 سے متعلق میڈیا میں نشر کیے گئے فیک نیوز یا غیر شدہ اطلاعات کی معلومات ای میل fakenews-unit@hp.gov.in پر یا واٹس ایپ نمبر 9816323469 پر بھی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ جس معلومات کی تشہیر یا نشر کی جارہی ہے وہ مذکورہ میڈیم کے ذریعہ حکومت کے ذریعہ قائم کردہ فیک نیوز مانیٹرنگ یونٹ کے نوٹس میں لائیں تاکہ ضروری کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اخبارات، ٹیلی ویژن نیوز چینلز اور ڈیجیٹل / سوشل میڈیا کووڈ۔19 سے متعلق حقائق سے متعلق معلومات کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تاکہ ریاست کے عوام کو اس عالمی وبا کے بارے میں صحیح معلومات حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ میڈیا، خاص طور پر کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم، کووڈ۔19 سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات کو پھیلاتے ہوئے لوگوں میں فرقہ وارانہ طریقے سے خوف پھیلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.