ہماچل پردیش میں کورونا سے اب تک 17408 افراد کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 245 ہے جبکہ 14451 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملے 2687 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض اس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ہزار 559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 49 ہزار 535 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 150 ہوگئی ہے۔