ETV Bharat / state

Flood in Himachal ہماچل پردیش میں مان سون کی بارش سے املاک اور مکانات تباہ

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کی وجہ سے مکانات اور گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، ساتھ ہی کئی مویشی ہلاک ہوگئے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 6:47 PM IST

Flood in Himachal
Flood in Himachal

شملہ: ریاستی حکومت کے ایک اہلکار نے اتوار کو یہ اطلاع دی ہے کہ طوفانی بارش کے باعث ہفتے کی صبح سے شدید بارش ہوئی، جس سے 13 مکانات اور سڑکوں پر کھڑی 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 35 مویشی ہلاک ہو گئے۔ چمبہ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں، اتوار کی صبح تقریباً 4.30 بجے کھڑامکھ-ہولی روڈ پر ایک کارٹی این ایچ پی سی-II ڈیم بند سے نیچے گر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی کاریں غائب ہیں۔ بھرمور سے آئی پولیس ٹیم بچاؤ اور راحت کا کام کر رہی ہے۔ کللو ضلع میں سیلاب نے موہال کھڈ کے کنارے کھڑی پانچ کاروں اور تین ٹریکٹروں کو نقصان پہنچایا۔ ضلع کے باشنگ گاؤں میں آگ لگنے سے ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ منڈی ضلع میں بارش سے متعلق پانچ حادثات ہوئے۔ جبکہ گھٹسانی روڈ پر جوگندر نگر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جسے بعد میں بحال کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: Assam Flood گوہاٹی میں سیلاب سے فصلیں تباہ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

منڈی-کللو وایا کماند روڈباورجنگھالی-شکاری دیوی-نیرا راہنگول ہیلی پیڈ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے، یہ دونوں راستے ابھی تک بند ہیں۔ تھوناگ سب ڈویژن میں ایک مکان کو مکمل اور دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ شملہ ضلع کے چوپال سب ڈویژن کے چوکیہ علاقے میں کار حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ شملہ شہر کے کرشنا نگر میں بارش کے پانی نے ایک مکان کو بری طرح نقصان پہنچایا، جبکہ سیلاب میں چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بارش کی وجہ سے 124 سڑکوں اور دو قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 25 اور 26 جون کوبھاری سے بہت بھاری بارش اکا انتباہ دیا ہے اور 28 و 29 جون کو بھاری بارش کی یلو وارننگ کی وارننگ دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.