ETV Bharat / state

ادرک کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:08 PM IST

ادرک کا گڑھ سمجھے جانے والے ضلع سرمور میں ایک بار پھر ادرک کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

ادرک کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان
ادرک کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان

ریاست ہماچل پردیش میں ادرک کا گڑھ سمجھے جانے والے ضلع سرمور میں ادرک کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنے سے کاشت کار پریشان ہیں۔

گذشتہ ہفتے میں ادرک کی قیمت 20 روپے سے کم ہوکر 10 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ادرک کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے کسانوں کے چہرے پر مایوسی چھاگئی ہے۔

ادرک کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان
ادرک کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان

کسانوں کو عالمی وبا کورونا کے اس دور میں فصل کی اچھی قیمت ملنےکی امید تھی تو وہیں کسانوں کی اس امید پر پانی پھر گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع سرمور کے رینوکا علاقے میں 1600 ہیکٹر رقبے پر ادرک کی کاشت ہوتی ہے۔

کسان ادرک کو فروخت کرنے کے بجائے اب ذخیرہ کرنا ہی مناسب سمجھ رہے ہیں جبکہ پچھلے برس جہاں ان دنوں ادرک 50 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا تو وہیں ان دنوں مقامی منڈیوں میں 10 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ ایسی صورتحال میں کسانوں کی تشویش اور مایوسی جائز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.