ETV Bharat / state

بی جے پی کے دباؤ میں کام کر رہا ہے الیکشن کمیشن: کلدیپ راٹھور

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 8:29 PM IST

ہماچل پردیش کے کانگریس صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے الیکشن کمیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے دباو میں کام کر رہا ہے۔

Breaking News

انہوں نے آج کہا کہ ملک کے جمہوری نظام کو جس طرح سے خراب کیا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ بی جے پی کے ریزولوشن لیٹر میں شامل کورونا ویکسین بہار میں مفت فراہم کرنے کا اعلان ماڈل ضابطہ اخلاق کی براہ راست خلاف ورزی بتایا ہے۔

انہوں نے بی جے پی صدر پرکاش نڈا کے اس بیان کو انتخابات کو متاثر کرنے والا بتایا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین پہلے بہار کو دی جائے گی۔ پہلے تو بی جے پی ملک کو بتائے کہ کورونا ویکسین صرف انہیں ریاستوں کو دے گی جہاں انتخابات ہورہے ہیں۔ کیا ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگوں کو یہ ویکسین دستیاب نہیں کرائی جائے گی۔

مسٹر نڈا نے بیان کی شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی ملک کے لوگوں سے ناانصافی تو کرہی رہی ہے ساتھ میں لوگوں کے حقوق کو پامال بھی کیا جارہا ہے۔ ایسی حالت میں الیکشن کمیشن کو اس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بی جےپی پر فوجداری مقدمہ درج کرکے کوئی بھی قانونی عمل نافذکرنا چاہیے۔

مسٹر راٹھور نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے آئینی اداروں کے حقوق کی پامالی مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ کی جارہی ہے وہ انتہائی تشویش کی بات ہے۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے اس بیان کو مکمل طور پر درست بتایا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.