ETV Bharat / state

Shimla Municipal Corporation Polls شملہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے حوالے سے عآپ کا انتخابی مہم شروع - ہماچل میں عام آدمی پارٹی

شملہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے بھی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ میونسپل کارپوریشن شملہ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ 2 مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ AAP in Shimla Municipal Corporation elections

شملہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے حوالے سے عآپ کا انتخابی مہم شروع

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 7:29 AM IST

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے شملہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے بھی چناوی تال ٹھونک دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے تمام وارڈوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو شملہ کے مال روڈ سے عام آدمی پارٹی نے انتخابی مہم شروع کی۔ جس میں عام آدمی پارٹی ہماچل کے انچارج جگدیپ سنگھ موجود تھے اور مال روڈ سے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ شملہ کے تمام 34 وارڈوں سے الیکشن لڑنے کی بات کہی۔

عام آدمی پارٹی کے ہماچل انچارج جگدیپ کمبوج گولڈی نے کہا کہ شملہ میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں عام آدمی پارٹی اپنے امیدوار اتارنے جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی صاف ستھری شبیہ رکھنے والوں کو ٹکٹ دے گی۔ آج مال روڈ سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گھر گھر جا کر لوگوں کو بی جے پی اور کانگریس کی عوام دشمن پالیسیوں سے واقف کرانے کے علاوہ عوام سے تجاویز لے کر ایک منشور بھی تیار کرے گی۔ اس کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Elections عآپ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ تقریباً 300 یونٹ بجلی فراہم کرنے کی بجائے بجلی ہی مہنگی کر دی ہے۔ بی جے پی کانگریس عام لوگوں پر ٹیکس لگانے کا کام کر رہی ہے۔ شملہ ایک سیاحتی مقام ہے لیکن یہاں سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہاں تک کہ پارکنگ کا انتظام بھی آج تک نہیں کیا گیا۔ کوڑے تک کے پیسے لوگوں سے وصول کئے جاتے ہیں۔ اگر عام آدمی میونسپل کارپوریشن پر قابض ہوتی ہے تو شملہ کے لوگوں کو ٹیکس سے راحت دینے کا سب سے پہلا کام کیاجائے گا۔ عوام کو بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.