ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: بھارتی سرحد میں چینی ہیلی کاپٹر کی دراندازی کی کوشش - ہماچل پردیش میں چینی ہیلی کاپٹر

سکم کے بعد اب چین نے ہماچل پردیش میں بھارتی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔ چینی ہیلی کاپٹر ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی میں 12 کلو میٹر تک بھارتی سرحد میں داخل ہوگئے۔

ہماچل پردیش: بھارتی سرحد میں چینی ہیلی کاپٹر

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:48 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی میں 12 کلو میٹر تک بھارتی سرحد میں چینی ہیلی کاپٹر داخل ہو گئے۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں دو بار چینی ہیلی کاپٹر بین الاقوامی سرحد کے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کرتے پائے گئے ہیں۔ کورونا کی وبا کے بیچ میں بھی چین کی پرانی عادت ختم نہیں ہوئی۔

سکم کے بعد اب چین نے ہماچل پردیش میں بھارتی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔ چینی ہیلی کاپٹر ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی میں 12 کلو میٹر تک بھارتی سرحد میں داخل ہوگئے۔

یہ چینی ہیلی کاپٹر اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ضلع لاہول-اسپیتی میں سومدو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دیکھے گئے ہیں۔

پولیس نے اس کی اطلاع آرمی، آئی بی، آئی ٹی بی پی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو دی ہے۔ اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہول-اسپیٹی ایس پی راجیش دھرمانی نے بتایا کہ اس معاملے کی اطلاع فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو دی گئی ہے۔ چینی ہیلی کاپٹر دو بار بہت بہت نیچے کی طرف اڑان بھڑتا پایا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اپریل کے آخر میں ہوا تھا جبکہ مئی کے پہلے ہفتے میں دوسری بار ایک چینی ہیلی کاپٹر ہماچل بارڈر پر اڑان بھرتے دیکھا گیا۔ 12 کلومیٹر کے اندر آنے کے بعد ہیلی کاپٹر تبت واپس چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.