ETV Bharat / state

Himachal Pradesh State Foundation Day: ہماچل ڈے پر ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ - ریاست میں ہر خاندان کو 125 یونٹ بجلی مفت

ہماچل ڈے پر سی ایم جے رام ٹھاکر نے ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اب ریاست میں ہر خاندان کو 125 یونٹ بجلی مفت اور خواتین کو بس کرایہ میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔Big Announcement of CM Jairam

ہماچل ڈے پر ریاست کے لوگوں کو تحفہ
ہماچل ڈے پر ریاست کے لوگوں کو تحفہ
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 9:15 PM IST

چمبا: ہماچل پردیش کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعہ کو چمبا میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے اور ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سی ایم جے رام ٹھاکر نے اعلان کیا کہ 'اب ریاست کے ہر خاندان کو 125 یونٹ بجلی مفت ملے گی، اس سے ساڑھے 11 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ ہمانچل میں اس سے پہلے 60 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ ہماچل پردیش کے لوگوں سے ملنے والی تجاویز کے بعد اب ریاست میں بجلی کے 0 سے 125 یونٹ تک کا کوئی بل نہیں آئے گا، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے خواتین کے لیے اسٹیٹ بس کرایہ میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔ Himachal Pradesh State Foundation Day

مزید پڑھیں:

وزیر اعلیٰ نے دیہی علاقوں کے حوالے سے اعلان کیا کہ دیہی علاقوں کا پانی کا بل معاف کیا جائے گا اب ہمانچل میں مفت پانی فراہم ہوگی۔ واضح رہے کہ جل شکتی محکمہ کو دیہی علاقوں میں پانی کے بلوں سے 30 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔ تاہم، ہماچل ڈے پر ملازمین کے لیے وزیر اعلیٰ کی طرف سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن بجلی، پانی اور خواتین کے حوالے سے کیے گئے بڑے فیصلوں کو اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2022 سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ Big Announcement of CM Jairam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.