ریاست ہماچل پردیش میں واقع 'منڈی سب جیل' میں زیرغور پانچ قیدیوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان میں سے چار افراد کا گھر پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ قیدیوں کو روٹین پروسیس کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔
اس وقت منڈی سب جیل میں 175 قیدی زیر غور ہیں جبکہ 11 ایسے افراد ہیں جن کو سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان میں سے کوئی بھی لاک ڈاؤن میں منظور شدہ ضمانت کے لئے بنائے گئے قواعد کو پورا نہیں کرتا ہے۔ جن لوگوں کو ضمانت مل چکی ہے انھوں نے روٹین پروسیس کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور اسی بنیاد پر انہیں ضمانت بھی مل گئی ہے۔
ضمانت ملنے والوں میں میں تین دہلی، ایک جموں اور ایک منڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ دہلی اور منڈی کے ملزمان پر این ڈی پی ایس ایکٹ کا الزام ہے جبکہ جموں کے رہائشی پر دھوکہ دہی کے معاملے کا الزام ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نویدیتا نیگی نے بتایا کہ' لاک ڈاؤن کے درمیان پانچ افراد کی معمول کے تحت ضمانت منظور کی گئی ہے اور انہیں جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جب بھی انہیں عدالت کی طرف سے طلب کیا جائے گا، انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔'
جیل سپرنٹنڈنٹ نویدیتا نیگی نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں ابھی باہر نہیں بھیجا جاسکتا ہے، لہذا انہیں انتظامیہ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سب کا میڈیکل کرا دیا گیا ہے اور لاک ڈاؤن کے ہٹتے ہی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔'