متاثرہ نے ملزم پر الزام عائد کیا کہ شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ذات پات سے متعلق الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات 376،506،417 اور ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم ہیمراج متاثرہ کے پڑوس میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہے۔ بنیادی طور پر وہ سولن کے اَرکی کا باشندہ ہے۔ شملہ میں وہ ٹیکسی چلاتا ہے۔
ڈی ایس پی پرمود شکلا نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس آئندہ کی کاروائی میں سرگرم ہے۔
یو این آئی،ایم اے۔
جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار - جنسی زیادتی
دیوتاؤں کی سرزمین ہماچل پردیش کے دار الحکومت، شملہ کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقے بالوگنج تھانہ میں خاتون نے اپنے پڑوسی ہیمراج پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا معاملہ درج کروایا ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کیا ہے۔