ETV Bharat / state

Neemuch Murder Case: مدھیہ پردیش میں مسلمان ہونے کے مغالطے میں جین بزرگ کا قتل

مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں ایک شخص کو مسلمان سمجھ کر بی جے پی کے سابق کونسلر کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔ جس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ مقتول کی لاش 19 مئی کو علی الصبح سڑک کے کنارے سے پولیس نے برآمد کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کے سابق کونسلر کے شوہر دینشی کشواہا پر دفعہ 304/2 اور 302 کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ Elderly murdered by mistaking him as Muslim in MP۔

Lynching in MP
Lynching in MP
author img

By

Published : May 21, 2022, 4:16 PM IST

Updated : May 21, 2022, 7:54 PM IST

نیمچ: ریاست مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں حیوانیت بھری واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک بزرگ شخص کی جان لے لی گئی۔ واردات 18 مئی کی بتائی گئی ہے جب دیر رات ایک 65 سال کے بزرگ شخص کا پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہوا۔ انہیں مسلمان ہونے کے شک میں پوچھ تاچھ کے نام پر شدید پٹائی کی گئی، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ ان کی لاش علی الصبح سڑک پر ملی، جس کے بعد خلاصہ ہوا کہ یہ ویڈیو مناسا کا ہے۔ مرنے والے کا نام بھنور لال جین ہے جو رتلام ضلع کا رہنے والا ہے، اس معاملے میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئیر رہنما دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر وزیراعلیٰ پر طنز کسا ہے۔ پیٹنے والے کی پہنچان بی جے پی کی سابق کونسلر کے شوہر دینش کشواہا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں پہلے نامعلوم کے خلاف معاملہ درج کیا تھا، بعد میں آئی پی سی ی دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ Beating in name of Muslim in Neemuch۔

Lynching in MP
Lynching in MP

مسلمان ہونے کے شک میں پٹائی: پوچھ تاچھ کے نام پر مار کھا رہا شخص بھنور جین ہے جو سرسی، تحصیل جاورا ضلع رتلام کا رہائشی ہے۔ جس کی لاش 19 مئی کو علی الصبح مناسا رام پورا شاہراہ پر برآمد ہوئی۔ مقتول کو رات میں مسلمان ہونے کے شک میں پیٹا گیا تھا۔ پٹائی کرنے والا بی جے پی کی سابق کونسلر کا شوہر دنیش کشواہا بتایا گیا ہے حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

لینچنگ کا ویڈیو: بھنور لال کے گھر والوں کو اس کا علم اس وقت ہوا جب متوفی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ گھر والے جمعہ کی صبح منسا آئے اور پھر لاش کو گاؤں لے گئے اور اس کی آخری رسومات ادا کیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق منسا کے مسلمان ہونے کے شبہ میں ایک بزرگ کی جان لینے کا ویڈیو نیمچ کے لیے انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔

بھنور لال جین گزشتہ 15 مئی کو اپنے گھر سے چتور گڑھ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ پچھلے 5 دنوں سے ان کے اہل خانہ ان کی تلاش کر رہے تھے لیکن ان کے اہل خانہ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ متوفی مناسا کیسے پہنچا۔

Lynching in MP
سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر ۔۔۔۔

مقتول کے بڑے بھائی راجیش جین نے بتایا کہ 15 مئی کو پورے کنبہ کے ساتھ وہ چتورگڑھ راجستھان ایک جینی دیوتا کی عبادت کرنے کے لیے گئے تھے۔ 16 مئی کو دیر شام پانچ بجے کے قریب وہ لاپتہ ہوگئے تھے، ان کی گمشدگی کا معاملہ چتورگڑھ تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھی:

اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مناسا تھانہ انچارج کے ایل دانگی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ''ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میں جو شخص ایک معمر آدمی کی پٹائی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اس کی پہنچان کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتول بھنور لال کی لاش انکے اہل خانہ کے حوالے کی گئی ہے۔ معاملہ بھی درج ہے، جلد اس معاملے میں کاروائی ہوگی''

Last Updated : May 21, 2022, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.