ETV Bharat / state

سولن: جھڑی والا پل پر کار حادثے میں 3 نوجوان ہلاک، 2 زخمی

ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں واقع نالہ گڑھ سوارگھاٹ روڈ پر پیش آئے ایک کار حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمی نوجوانوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے نالہ گڑھ اسپتال پہنچایا گیا۔

3 people died and two critically injured in road accident near jhidiwala bridge
سولن: جھڑی والا پل پر کار حادثے میں 3 نوجوان ہلاک، 2 زخمی
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:50 PM IST

ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں واقع نالہ گڑھ سوارگھاٹ روڈ پر ایک کار بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔ کار میں دہلی میں رہنے والے پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے میں تین نوجوانوں نے موقع پر دم توڑ دیا۔ جب کہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

پل سے مقامی لوگوں کی مدد سے نالہ گڑھ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے پی جی آئی ریفر کردیا گیا ہے۔ جب کہ ایک نوجوان کا علاج نالہ گڑھ اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

اس حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نال گڑھ اسپتال کے ڈاکٹر ڈکشت نے بتایا کہ پانچوں نوجوان نئے سال کا جشن منانے کے بعد منالی سے دہلی واپس جارہے تھے۔

اسی دوران جھڑی والا کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے کے بعد کچھ مقامی لوگوں کی مدد سے ان نوجوانوں کو نالا گڑھ اسپتال پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:

' ڈرائیورلیس میٹرو ٹرین 100 فیصد محفوظ'

حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جن میں سے ایک نوجوان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پی جی آئی ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔

فی الحال، ڈاکٹروں نے نالہ گڑھ پولیس کو اس حادثے سے آگاہ کر دیا ہے۔ نالا گڑھ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.