ETV Bharat / state

آئی ٹی بی پی کے 28 اہلکار کورونا سے متاثر

بھارت بھر میں آئی ٹی بی پی کے 28 اہلکار کورونا مثبت پائے گئے، جن میں 6 کیسز ہماچل پردیش کے ضلع شملہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئی ٹی بی پی کے 28 اہلکار کورونا مثبت
آئی ٹی بی پی کے 28 اہلکار کورونا مثبت
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 9:53 AM IST

انڈو- تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 28 اہلکاروں کا کووڈ-19 ٹسٹ مثبت آیا ہے۔

ایک سینیئر افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ان کورونا مثبت جوانوں میں سے چھ اہلکار شملہ ضلع میں تعینات ہیں۔

نریندر چوہان، سب ڈویژنل مجسٹریٹ رام پور (شملہ) نے کہا کہ "آئی ٹی بی پی کے 6 جوانوں کے نمونے لئے گئے تھے، آج ان کی رپورٹ آگئی ہے تمام کے تمام جوان مثبت پائے گئے ہیں، انہیں علاج کے لیے مشوبرا کے کووڈ کیئر سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔"

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق، بھارت بھر میں اب تک کووڈ-19 ٹیسٹ 9 ملین سے تجاوز کر چکے ہیں اور 90،56،173 نمونے یکم جولائی تک جانچے جاچکے ہیں۔

ملک میں اب تک کی جانے والی کووڈ۔19 ٹسٹ کی مجموعی تعداد 6،04،641 ہے ، جن میں 3،59،859 افراد کورونا مثبت پائے گئے اور صحتیاب ہو کر ڈسچارج کیے گئے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17،834 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.