ETV Bharat / state

پونگ ڈیم میں 2736 مہاجر پرندوں کی موت

ہماچل پردیش کے کانگڑہ میں واقع پونگ ڈیم میں ایچ 5 این 1 سے اب تک 2736 مہاجر پرندوں کی موت ہو چکی ہے۔

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:50 PM IST

Breaking News

یہ معلومات محکمہ جنگلات کے ایک ترجمان نے آج یہاں دی۔ ترجمان نے بتایا کہ این آئی ایچ اے ایس ڈی بھوپال کو بھیجے گئے نمونوں کے معائنے کے نتائج کی بنیادپر پونگ ڈیم وائلڈ لائف سینکچری میں مہاجر پرندوں کی موت کا سبب ایچ 5 این1 ایوین انفلونزا وائرس پایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایوین انفلونزا اور برڈ فلو وائرس سے ہونے والی بیماری ہے۔ یہ پالتو مرغیوں اور جنگلی پرندوں کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ جاری ایوین انفلوئنزا کی تیاری، کنٹرول اور روک تھام کے لیے مویشی پالن کا ایکشن پلان کے مطابق، فوری عمل ٹیموں کو تشکیل دے کر پروٹوکال کے مطابق مردہ پرندوں کے ذخیرہ اور بحفاظت ٹھکانے لگانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا جارہا ہے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے آپریشن کی نگرانی ڈی ایف او وائلڈ لائف حمیرپور کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 2021 کو پونگ ڈیم وائلڈلائف سینکچری علاقے میں 336 مہاجر پرندوں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پونگ ڈیم وائلڈ لائف علاقے میں 5 جنوری 2021 تک تقریباً 2736 مہاجر پرندوں کی موت درج کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.