ETV Bharat / state

پونگ باندھ میں پرندوں کی موت کا سلسلہ جاری

مویشی پروری ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کو ابال کر کھانے سے وائرس نہیں پھیلتا ہے۔

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:49 PM IST

پونگ باندھ میں پرندوں کی موت کا سلسلہ جاری
پونگ باندھ میں پرندوں کی موت کا سلسلہ جاری

عالمی شہرت یافتہ ویٹ لینڈ سائٹ پونگ باندھ میں غیر ملکی پرندوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بدھ کے روز محکمہ چنگلات کی چیف ارچنا شرما ڈپارٹمنٹ اہلکاروں کے ساتھ پونگ باندھ کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا واقع پونگ باندھ میں گذشتہ روز 336 مزید غیر ملکی پرندوں کی موت ہوئی ہے۔اب تک باندھ حلقہ میں 2700 سے زائد پرندوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پرندوں کی موت حیرت انگیز ہے۔

پانگ ڈیم میں برڈ فلو سے 2700 پرندوں کی موت

ہماچل میں سب سے زیادہ غیرملکی پرندے پونگ باندھ پر آتے ہیں۔اب تک باندھ حلقہ میں 2700 سے زائد پرندون کی موت ہو چکی ہے۔ برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ مویشی پالن نے کئی اقدامات کئے ہیں۔

پالٹری فارم نے جانچ کے لیے بھیجے 119 سیمپل

مویشی پالن شعبہ ضلع کانگڑا کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر سنجیو دھیمان نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ نے ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دے کر پونگ باندھ حلقہ میں وبا کے مرکز (جہاں غیر ملکی پرندوں کی موت ہوئی تھی) کے قرب و جوار واقع پالٹری فارم سے 119 سیمپل جانچ کے لیے جالندھر بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رپورٹ مثبت آنے پر ایک کلو میٹر تک کے دائرے میں آنے والے تمام پالٹری فارمز کو منہدم کر دیا جائےگا۔

یہ کاروائی متاثرہ حلقہ کے 10 کلومیٹر کے اطراف میں کی جا سکتی ہے۔ اس کے کے لیے ڈپارٹمنٹ مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کے مطابق کاروائی کرے گی۔ ٹیم نے یہ بھی سروے کیا ہے کہ وبا جنگلی پرندوں سے پالتو مرغے مرغیوں میں تو نہیں پھیلی ہے۔ ریاست میں حکومت نے انڈے، گوشت، چکن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی کانگڑا کے متاثرہ چار سب ڈویزنس دہرا، جوالی، فتح پور اور اندور میں ہی ہے۔

غیر ملکی پرندوں کی 17 نسلوں میں وائرس

مویشی پالن ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کو ابال کر کھانے سے وائرس نہیں پھیلتا ہے۔ مویشیوں میں وائرس پائے جانے پر یہ کھر کے ذریعہ گؤشالہ اور وہاں سے انسانوں تک پھیلتا ہے۔ اب تک کی تحقیات کے مطابق پونگ باندھ میں غیرملکی پرندون کی 17 نسلیں متاثر پائی گئی ہیں۔

اس میں سے بیشتر بار ہیڈیڈ گیز ہیں۔ یہ پرندہ ہماچل میں مرکزی ایشیا، سابق سوویئت یونئن، چین، منگولیا، سائبیریا جیسے ممالک سے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات 2020: سیکولر روایات پر گہرا زخم

واضح رہے کہ اس بار پانگ ڈیم میں پرندوں کی گنتی نہیں ہو پائی۔ یہ گنتی 31 دسمبر کو ہونی تھی، جو کہ فروری کے مہینہ تک چلتی ہے۔ پونگ باندھ میں ہر برس ایک سے ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی پرندے آتے ہیں۔ جن ممالک سے یہ غیرملکی پرندے پانگ ڈیم پہنچتے ہیں وہاں ان دنوں سردیوں میں شدید برفباری ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.